اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلمساز حیا فاطمہ کی فلم ایمی ایوارڈ کیلئے نامزد

03 Aug 2023
03 Aug 2023

(ویب ڈیسک) عالمی ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلمساز حیا فاطمہ اقبال کی ایک اور فلم ایمی ایوارڈز کیلئے نامزد ہوگئی۔

حیا فاطمہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سٹوری پوسٹ کرتے ہوئے یہ خوشخبری سُنائی ہے کہ ان کی فلم ایمی ایوارڈز کیلئے نامزد ہوئی ہے۔

آسکرر ایوارڈ یافتہ فلمساز کی مختصر فلم ’As Far They Can Run‘ بہترین دستاویزی فلم کے ایوارڈ کیلئے نامزد کی گئی ہے۔

فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں بتایا کہ ’مذکورہ فلم میرپورخاص اور اردگرد کے علاقوں میں رہنے والے بچوں کی زندگیوں کے بارے میں ہے جو ذہنی معذوری کا شکار ہیں اور پھر انہیں کھلاڑی بننے کی تربیت دی جاتی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ’یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ میں ان بچوں اور کوچز کی محنت کو اپنے کام کے ذریعے دنیا کو بتاسکوں تاکہ یہ بچے مزید اونچی اڑان بھر سکیں۔

حیا اقبال نے اپنی انسٹا سٹوری میں یہ بھی بتایا کہ فلم میں شامل ثنا کپری نامی بچے نے گزشتہ ماہ برلن میں ہونے والے خصوصی اولمپکس میں حصہ لیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ یہ فلم غلام اور سجاول کی کہانیوں پر بھی مبنی ہے جنہیں ان کا اپنا خاندان ذہنی معذوری کے باعث قبول کرنے کو تیار نہیں ہے اور وہ انتہائی مشکل حالات میں زندگی گزار رہے ہیں۔

یاد رہے کہ حیا اقبال پاکستان کی نامور دستاویزی فلمساز ہیں، وہ اس سے قبل ایک اکیڈمی اور دو بار ایمی ایوارڈز حاصل کر کے پاکستان کا نام روشن کر چکی ہیں۔

فوٹو: انسٹاگرام

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے