اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.74 قیمت فروخت : 909.37
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 470300 دس گرام : 403200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 431105 دس گرام : 369597
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7770 دس گرام : 6669
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

حضرت مادھو لال حسینؒ کا سالانہ عرس: سیکورٹی پر 1500 سے زائد اہلکار تعینات

29 Mar 2026
29 Mar 2026

(لاہور نیوز) لاہور میں دربارحضرت مادھو لال حسینؒ کے عرس کی تقریبات کیلئے سیکورٹی پر 1500 سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے دربارحضرت مادھو لعل حسینؒ کا دورہ کیا اور ڈیوٹی پر مامور جوانوں سے ملاقات کی، اس موقع پر انہوں نے سکیورٹی نظام کا جائزہ لیا۔

سکیورٹی انتظامات پر متعلقہ افسران نے ڈی آئی جی آپریشنز  فیصل کامران کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ سکیورٹی کیلئے 2 ایس پیز، 3 ایس ڈی پی اوز، 7 ایس ایچ اوز  اور 46 لیڈیز پولیس اہلکاروں سمیت 1500 اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ 

سکیورٹی پلان کے مطابق داخلی و خارجی راستوں پر سخت نگرانی اور چیکنگ جاری ہے۔ عرس کے دوران زائرین کو فول پروف سکیورٹی یقینی بنائی جا رہی ہے، دربار اور اطراف کی مانیٹرنگ کیمروں کے ذریعے کی جا رہی ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ لاہور پولیس ہر قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مکمل تیار ہے، شہری مشکوک سرگرمیوں پر نظر رکھیں اور فوری پولیس کو آگاہ کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے