اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.80 قیمت فروخت : 193.15
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

سعود شکیل نے ٹیسٹ کرکٹ کی 146 سالہ تاریخ کا منفرد ریکارڈ بنا ڈالا

26 Jul 2023
26 Jul 2023

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل نے ٹیسٹ کرکٹ کی 146 سالہ تاریخ میں متفرد ریکارڈ بنا ڈالا ۔

کولمبو میں سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 57 رنز بنا کر سعود شکیل نے ایک اور کارنامہ سر انجام دیا، وہ ابتدائی 7 ٹیسٹ میچوں میں 50 یا اس سے زائد رنز سکور کرنے والے پہلے بلےباز بن گئے، اس سے قبل یہ کارنامہ کوئی کھلاڑی نہیں کرسکا۔

سعود شکیل نے 146 سالہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کو الٹ کر رکھتے ہوئے 96.78 کی اوسط سے 871 رنز بنائے، جس میں 6 ففٹیز اور 2 سنچریاں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں سعود شکیل نے 208 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھیں جبکہ دوسری اننگز میں 30 رنز سکور کیے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے