اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.80 قیمت فروخت : 193.15
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ : پاکستان منگولیا کو ہرا کر سپر 8 میں پہنچ گیا

25 Jul 2023
25 Jul 2023

(ویب ڈیسک) ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے ایک اور فتح سمیٹ لی، پاکستان نے گروپ کے دوسرے میچ میں منگولیا کو شکست دے دی۔

پاکستان نے منگولیا کے خلاف 0-3 سے کامیابی حاصل کی، پاکستان کی جیت کا سکور 9-25،  17-25 اور 13-25 رہا۔

پاکستان نے اس سے قبل چائنیز تائپے کو بھی شکست دی تھی۔ پاکستان نے گروپ کے دونوں میچز جیت کر سپر 8 کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

دوسرے راؤنڈ میں پاکستان، آسٹریلیا، تھائی لینڈ اور چائنیز  تائپے کے ساتھ گروپ میں شامل ہے۔ چائنیز تائپے کیخلاف پہلے راؤنڈ کی فتح کی وجہ سے پاکستان کو بونس پوائنٹ  حاصل  ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے