اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 383.00 زندہ مرغی
  • 555.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

سابق کپتان مصباح الحق سربراہ پی سی بی ذکاء اشرف کے مشیر مقرر

24 Jul 2023
24 Jul 2023

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کو سربراہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کا مشیر مقرر کردیا گیا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں سابق کپتان مصباح الحق نے ذکا اشرف کا ایڈوائزر بننے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ یہ ذمہ داریاں  بلا معاوضہ انجام دیں گے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا تھا کہ ذکا اشرف سے آج پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں ملاقات ہوئی ہے جس میں انہوں نے مجھے بورڈ میں پرکشش تنخواہ پر کام کرنے کی آفر کی مگر میں نے پہلے سے طے شدہ مصروفیات کی وجہ سے فل ٹائم کام سے معذرت کرلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ذکا اشرف نے انہیں بطور مشیر کرکٹ کی بہتری کے لیے کام کرنے کو کہا جو میں نے قبول کرلیا ہے، اپنے تجربے کی روشنی میں جو بھی ممکن ہوسکا پی سی بی کے ڈومیسٹک اور دوسرے کرکٹ معاملات ٹھیک کرنے کے لیے تجاویز دوں گا۔

مصباح الحق  کا مزید کہنا تھا کہ یہ سب کچھ اعزازی ہوگا اور ایک پائی بھی بورڈ سے نہیں لوں گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے