اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.80 قیمت فروخت : 193.15
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

محرم الحرام میں پنجاب کے 13 اضلاع حساس قرار ، موبائل فون سروس بند رہے گی

21 Jul 2023
21 Jul 2023

(ویب ڈیسک) محرم الحرام میں پنجاب کے 13اضلاع کو حساس قرار دے دیا گیا۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق 13 حساس اضلاع میں ضرورت پڑنے پرفوج طلب کی جاسکتی ہے۔

لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، گجرات، جھنگ، بھکر، لیہ، ملتان ،ساہیوال، چکوال، راجن پور، بہاولپور،رحیم یارخان شامل ہیں۔ حساس اضلاع میں 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس بند رہے گی۔

محکمہ داخلہ پنجاب نےآرمی کی 73 اور رینجرز کی 80 کمپنیوں کے لیے وفاق کو خط لکھ دیا۔ حساس اضلاع میں بنائےگئے،ڈسٹرکٹ کنٹرول رومزکو صوبائی انٹیلی جنس سنٹر سے منسلک کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے