اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

جنت مرزا نے سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا کرارا جواب دے دیا

12 Jul 2023
12 Jul 2023

(ویب ڈیسک) ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا نے خود پر ہونے والی سوشل میڈیا ٹرولنگ کا جواب دے دیا۔ جنت نے ہم کہاں کے سچے تھے ڈرامہ اورپری زاد کے پروڈکشن ٹیم کی آفرز کا سکرین شاٹس شیئر کر دیا۔

جنت مرزا نے ایک شو کے دوران انکشاف کیا کہ انہیں پری زاد ڈرامے اور ہم کہاں کے سچے تھے میں مرکزی رول آفر ہوئے تھے۔ انہوں نے شو کے دوران بتایا تھا کہ انہیں پری زاد ڈرامے میں کاسٹ کرنے کے حوالے سے لیلیٰ صبا کا رول آفر ہوا۔ یہ رول عروہ حسین نے ادا کیا۔

جبکہ عمیرہ احمد کے مقبول ترین ڈرامے’ ہم کہاں کے سچے تھے‘ میں انہیں وہ کردار آفر ہوا جو کبریٰ خان نے ادا کیا۔ کبریٰ نے ڈرامے میں مشعل نامی لڑکی کا کردار ادا کیا جو کہ ماہرہ خان کی کزن ہوتی ہے۔

ان دونوں ڈراموں کی پروڈکشن ٹیمز کے ساتھ ہونے والی گفتگو کے سکرین شاٹس کو شیئر کرتے ہوئے جنت مرزا نے لکھا کہ کبھی بھی نہیں چاہتی تھی کہ یہ سب شیئر کروں۔

انہوں نے لکھا کہ مجھے لگتا ہے کہ یہ مناسب نہیں ہے. تاہم مجھ پر کی جانے والی ٹرولنگ کے باعث یہ شیئر کرنے پڑے۔ ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ کسی پرٹرول کرنے سے پہلے یہ سوچ لیں کہ آپ کی وجہ سے دوسرے شخص کا ذہنی سکون کس حد تک تباہ ہو رہا ہے۔ یا آپ کم از کم کسی آفیشل سے اس بارے میں تصدیق کرلیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے