اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

مرحوم لیجنڈ اداکار شکیل یوسف کی آخری خواہش کیا تھی؟ڈائریکٹر نے حقیقت بیان کردی

05 Jul 2023
05 Jul 2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹر کے نامور ڈائریکٹر احتشام الدین نے حال ہی میں انتقال کرجانے والے لیجنڈری اداکار شکیل یوسف کے ساتھ اپنی آخری گفتگو کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے۔

پاکستانی ڈائریکٹر نے انکشاف کیا کہ شکیل یوسف ایک ڈراما بنانا چاہتے تھے اور اداکار کا خیال تھا کہ اس ڈرامے میں ان کی پرفارمنس تاریخی ہوگی۔احتشام الدین نے انسٹاگرام پر طویل پوسٹ میں لکھا کہ شکیل نے انہیں اطلاع دی کہ ڈرامے کا سکرپٹ انور مقصود فائنل کررہے ہیں اور شکیل کی خواہش ہے کہ اسے  احتشام ڈائریکشن دیں۔

انہوں نے لکھا کہ مرحوم اداکار کی پیشکش پر وہ فوری راضی ہوگئے اور انہوں نے شکیل یوسف کو بتایا کہ اس ڈرامے کو ہدایت کاری دینا ان کیلئے اعزاز ہوگا۔احتشام الدین کے مطابق لیجنڈری اداکار اپنے ڈرامے کیلئے بہت پوجوش تھے اور ان کی آواز سے محسوس نہیں ہوتا تھا کہ وہ دنیا چھوڑنے والے ہیں۔واضح رہے کہ شکیل یوسف 29 جون 2023 کو 85 برس کی عمر میں انتقال کرگئے جس کی وجہ سے ان کی آخری خواہش پوری نہ ہوسکی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے