اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

مریم انصاری کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع

04 Jul 2023
04 Jul 2023

(ویب ڈیسک) اداکار علی انصاری کی بہن اور پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ خوبرو اداکارہ مریم انصاری جلد ماں بننے والی ہیں۔

پاکستان کے معروف سابق کرکٹر معین خان کی بہو اداکارہ مریم انصاری کی متعدد ٹک ٹاک ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جن میں انہیں اپنی بھابھی، اداکارہ صبور علی و دوستوں کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ مریم انصاری کے ہمراہ ان کے شوہر سابق کرکٹر معین خان کے بیٹے اویس خان نے بھی بڑی عید کے موقع پر تصویریں شیئر کی ہیں۔

ان تصویروں میں یہ جوڑی خوشگوار موڈ میں نظر آ رہی ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ مریم انصاری پاکستان کے معروف سابق کرکٹر معین خان کے بیٹے اویس خان کے ساتھ 2021 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے