اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

فیروز خان مداح سے ملنے ہسپتال پہنچ گئے،اداکار نے بیمار نوجوان کادل جیت لیا

03 Jul 2023
03 Jul 2023

(ویب ڈیسک)پاکستان کے معروف اداکار فیروزخان کینسر کے مرض میں مبتلا مداح سے ملنے ہسپتال پہنچ گئے ۔

اداکار فیروز خان نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں اپنے مداح سے ہسپتال میں ملاقات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔فیروز خان نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ انہیں ایک نامعلوم نمبر سے کال آئی اور انہیں بتایا گیا کہ ان کا ایک مداح جوکہ کینسر میں مبتلا ہے، ڈاکٹر نے اس سے وعدہ کیا ہے کہ اگر وہ علاج میں تعاون کرے گا تو اسے فیروز خان سے ملوائیں گے۔

فیروز خان نے بتایا کہ جب انہیں یہ بات معلوم ہوئی تو وہ اس مداح کی خواہش کو پورا کرنے کیلئے ہسپتال پہنچ گئے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فیروز خان مداح کو سرپرائز دیتے ہیں جس پر وہ بےحد خوش ہوجاتا ہے فیروز مداح کو گلے بھی لگاتے ہیں۔ فیروز خان کے اس عمل پر انہیں مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے