اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

9 مئی واقعات کے مرکزی شرپسند کے والد کا اعترافی بیان سامنے آگیا

03 Jul 2023
03 Jul 2023

(لاہور نیوز) 9 مئی کے شرپسندانہ واقعات میں ملوث ایک اور مرکزی ملزم عمر فاروق کے والد کا اعترافی بیان سامنے آگیا۔

شرپسند عمر فاروق کے والد نے 9 مئی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اپنے بیٹے کی حرکات پرشرمساری کا اظہار کیا ہے۔

ملزم عمر فاروق کے والد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم سب گھر والے 9 مئی کے سانحہ کی پرزور مذمت کرتے ہیں، ہمارے بیٹے کو چیئرمین تحریک انصاف کے کارکنان نے اپنے ساتھ احتجاج کے لیے اکسایا، چیئرمین پی ٹی آئی کے اپنے بیٹے لندن میں آزادی سے زندگی بسر کررہے ہیں اور ہمارے بیٹے کو ورغلا کر بغاوت پر لگا دیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور پاک فوج ہماری ریڈ لائن اور فخر ہے، ہم سب پاک آرمی کے ساتھ ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے