اپ ڈیٹس
  • 232.00 انڈے فی درجن
  • 278.00 زندہ مرغی
  • 403.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

حمزہ شہباز شریف کی سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے افسوسناک واقعہ کی مذمت

02 Jul 2023
02 Jul 2023

(لاہور نیوز) نائب صدر مسلم لیگ ن و سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے افسوسناک واقعہ سے متعلق مذمتی بیان جاری کردیا۔

تفصیلات کےمطابق اپنے بیان میں حمزہ شہباز کا کہناتھا کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے، اسلاموفوبیا نفرت اور انتہاپسندی کی پیداوار ہے۔انہوں نے کہاکہ اسلام امن،برداشت اوررواداری کا درس دیتا ہے، آزادی اظہار رائے کی آڑ میں ایسے نفرت انگیز افعال کسی طرح قابل قبول نہیں۔

حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ ضرورت ہے کہ عالمی سطح پر اس حوالے سے قانون سازی کی جائے، تشدد پسندعناصر کے ایسے اقدام پرامن معاشروں کیلئے خطرہ ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے