اپ ڈیٹس
  • 232.00 انڈے فی درجن
  • 278.00 زندہ مرغی
  • 403.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

چودھری شجاعت حسین کی جیل میں چودھری پرویز الہٰی سے دوسری ملاقات

02 Jul 2023
02 Jul 2023

(لاہور نیوز) مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کیمپ جیل لاہور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چودھری پرویز الہٰی سے چند روز کے دوران دوسری ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق  چودھری سالک اور چودھری وجاہت حسین بھی چودھری شجاعت کے ہمراہ ملاقات میں موجود تھے، چودھری شجاعت حسین سے ملاقات سے پہلے پرویز الہٰی کے چیک اپ کے لیے میڈیکل بورڈ بھی کیمپ جیل آیا اور ڈاکٹرز نے پرویز الہٰی کا طبی معائنہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال پر بھی بات چیت ہوئی، چودھری شجاعت حسین نے پرویز الہٰی کو ایک بار پھر تحریک انصاف چھوڑ کر مسلم لیگ ق میں واپسی کی دعوت دی تاہم پرویز الہٰی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ انہوں نے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

چودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھا جو تکلیفیں میں نے برداشت کرنی تھیں وہ تو کر لی ہیں، اب چودھری مونس الہٰی میری سیاست کے حوالے سے جو بھی فیصلہ کریں گے وہ قابل قبول ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے