اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

موسلادھار بارش،مویشی منڈیاں دلدل کا منظر پیش کرنے لگیں

26 Jun 2023
26 Jun 2023

(لاہور نیوز) پری مون سون کی گرج چمک کے ساتھ ہونے والی موسلادھا بارش نے انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھول دیا، شہر میں عید قربان کے موقع پر لگائی جانے والی 10 عارضی مویشی منڈیاں نکاسی آب نہ ہونے کی وجہ سے درہم برہم ہو گئیں۔

تیز ہوا اور مسلسل بارش سے منڈیوں میں لگے شامیانے اکھڑ گئے جبکہ متعدد جگہیں دلدل کا منظر پیش کرنے لگیں، صورتحال کے باعث بیوپاری اور خریدار دونوں ہی پریشان ہو گئے، رات سے اب تک عارضی منڈیوں میں دوبارہ لائٹس ٹاور کو بھی فعال نہیں کیا جا سکا۔

ایل ڈی اے سٹی ،پائن ایونیو ،ڈیفنس نائن ،پائن ایونیو ون مویشی منڈی میں شامیانے اکھڑ گئے، سگیاں ،شاہ پور کانجراں ،سندراور حضرت عثمان غنی روڈ منڈی میں شامیانے فعال نہیں ہو سکے، منڈیوں میں جانوروں کے پانی پینے کے لئے بنائی جانے والی سینکڑوں عارضی کھرلیاں بھی ٹوٹ پھوٹ گئیں۔

کاہنہ رائیونڈ مانگا منڈی ،این ایف سی منڈی بھی تاحال مکمل فعال نہیں ہو سکیں، لکھو ڈیر منڈی میں بھی تاحال سہولیات کا فقدان ہے۔

منڈیوں میں بارش سے جگہ جگہ کیچڑ دلدل میں تبدیل ہو گیا، بارشی پانی کی وجہ سے ٹریفک اور پارکنگ کے لئے مختص جگہ کیچڑ میں تبدیل ہو چکی ہے، کمشنر لاہور کی طرف سے منڈیاں  دوبارہ فعال کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔

بارش رکنے کے بعد انتظامیہ نے عارضی منڈیوں میں دوبارہ انتظامات شروع کئے اور نکاسی آب کے لئے ڈی واٹرنگ سیٹ لگا دیئے گئے

 رات کے اوقات میں لائٹس کی عدم دستیابی کے باعث مویشی منڈیاں اندھیرے میں ڈوبی رہیں، بیوپاریوں نے نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ منڈیوں کو فورا روشن کیا جائے۔

بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ  لاکھوں روپے مالیت کے جانور لائے ہیں لیکن قانونی حفاظت نہ ہونے کے برابر ہے، اس صورتحال میں جانوروں کے بیمار ہونے کا بھی اندیشہ ہے۔ دوسری جانب خریداروں نے بھی مویشی منڈیوں میں انتظامات بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب چیف کارپوریشن افیسر میاں ثاقب کا کہنا ہے کہ بارش کا مقابلہ نہیں مگر عارضی منڈیوں کو فعال کرنے کے لئے عملہ کام میں مصروف عمل ہے، آج دوبارہ منڈیاں مکمل فعال ہو جائیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے