اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شہر میں موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب، بجلی اور ٹریفک کا نظام درہم برہم

26 Jun 2023
26 Jun 2023

( لاہور نیوز ) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

شہر کے مختلف علاقوں ایبٹ روڈ ، ڈیوس روڈ، عبدالکریم روڈ، کینال روڈ شملہ پہاڑی اور ملحقہ علاقوں میں بادل برسے، گڑھی شاہو، شالیمار اور باغبانپورہ سمیت دیگر علاقوں میں بھی موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے

موسلادھار بارش کے نتیجے میں شہر کے متعدد علاقوں میں بارش کا پانی بھی کھڑا ہوگیا جس کے باعث ٹریفک اور بجلی کا نظام شدید متاثر ہے اور لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

موسلادھاربارش سے شہر کے مختلف علاقوں میں 90 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے، سبزہ زار، شاد باغ،وارث روڈ ، ،سمن آباد ، واپڈا ٹاؤن میں بجلی بند ہے، نیاز بیگ ،باغبانپورہ ،ریلوے کالونی کے مختلف علاقوں میں بجلی بند غائب ہے.

لاہور میں صبح 4:40 سے بارش کا سپیل برسنا شروع ہوا ، جیل روڈ 118.5، ایئرپورٹ 52، گلبرگ میں 103 ، لکشمی میں 161 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، اپرمال میں 78، مغلپورہ میں 72 , تاجپورہ میں 102 ،نشتر ٹاؤن میں 149 اور چوک ناخدا میں 88 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

پانی والا تالاب میں 165 ،فرخ آباد 50 ،گلشن راوی میں 153 ملی میٹر بارش ، علامہ اقبال ٹاؤن میں 142 ، سمن آباد میں 91 اور جوہر ٹاﺅن میں 132 اور قرطبہ چوک میں 154 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے