اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ذی الحج کا چاند دیکھنےکیلئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

19 Jun 2023
19 Jun 2023

(لاہور نیوز) ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے زونل ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ایوان اوقاف کی بلڈنگ میں منعقد ہو گا جس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل اوقاف کریں گے۔

مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے علماء اکرام بھی اجلاس میں شرکت کریں گے، محکمہ موسمیات کی ٹیکنیکل ٹیم بھی زونل ہلال کمیٹی کی معاونت کرے گی۔

دوسری جانب مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت کراچی میں ہو گا ، ذی الحج کے چاند کا فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کراچی سے کرے گی۔

خیال رہے کہ ماہرین فلکیات نے پاکستان میں عید الاضحیٰ 29 جون بروز جمعرات کو ہونے کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔

ادھر سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا ہے جس کے مطابق آج یکم ذی الحج 19 جون بروز پیر کو ہے جبکہ یوم عرفہ 27 جون اور عید الاضحیٰ 28 جون کو ہوگی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے