اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ریلوے ملازمین پھٹ پڑے،تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ملازمین کا احتجاج

18 Jun 2023
18 Jun 2023

(ویب ڈیسک)محکمہ ریلوے کی جانب سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ملازمین سراپا احتجاج ہوگئے ۔

لاہور ڈیزل شیڈ میں ریلوے پریم یونین سی بی اے نے احتجاج کیا، رواں ماہ کی تنخواہیں تاحال نہ ملنے سے شدید پریشان ہیں جبکہ عید الاضحیٰ میں چند ہی دن باقی رہ گئے ہیں۔صدر پریم یونین لاہور ڈویژن فیاض احمد شہزاد ،سیکریٹری خضر حیات بیگ،سینئرنائب صدر محمد جمیل ملک اور آرگنائزر حاجی عزیز مدنی نے وزیر ریلوے سعد رفیق اور سی ای او ریلوے ارشد سلام خٹک سے اپیل کی ہے کہ وہ تنخواہوں کا بندوبست کریں۔

یاد رہے کہ یہ ایڈوانس نہیں بلکہ مقررہ تاریخوں پر ملنے والی تنخواہیں تھی جو اب تک نہیں مل سکی ہیں، جس سے ملازمین میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے