اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پی ٹی آئی کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ثانیہ کامران پیپلز پارٹی میں شامل

14 Jun 2023
14 Jun 2023

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ثانیہ کامران نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔

 پیپلز پارٹی کے رہنماؤں حسن مرتضیٰ ، اسلم گل و دیگر  کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران ثانیہ کامران نے پی پی پی  میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا، انہوں نے کہا کہ میں پچھلے 15 سال سے پنجاب میں سیاسی جدوجہد کر رہی ہوں، شخصیات ریڈ لائن نہیں ہوتیں پاکستان ریڈ لائن ہے۔

ثانیہ کامران کا مزید کہنا تھا کہ 9 مئی کے بعد جو واقعات پیش آئے انتہائی افسوسناک ہیں، کپتان کے اردگرد لوگ پُر تشدد سیاست کرنا چاہتے تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ نے کہا کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کی ایک بار پھر مقبولیت کا سلسلہ جاری ہے، ہم چاہتے ہیں کہ گراس روٹ لیول سے اوپر آنے والے لوگ ہمارے ساتھ شامل ہوں۔

حسن مرتضیٰ کا مزید کہنا تھا کہ آج ثانیہ کامران صاحبہ پیپلز پارٹی کی فیملی کا حصہ بنی ہیں، پیپلز پارٹی پیار، محبت، اخلاص اور عزت دینے والی جماعت ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے