اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کیخلاف حکم امتناع میں ایک ماہ کی توسیع

13 Jun 2023
13 Jun 2023

(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف آئینی درخواستوں پر تحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔

سپریم کورٹ نے 8 جون کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف جاری حکم امتناع میں ایک ماہ کی توسیع کر دی، سپریم کورٹ کے 8 رکنی بینچ میں شامل جسٹس شاہد وحید کی علالت کے باعث کھلی عدالت میں سماعت نہ ہو سکی، آئینی درخواستوں پر سماعت جولائی تک ملتوی کر دی۔

تحریری حکم نامے کے مطابق اٹارنی جنرل نےعدالتی اصلاحات قانون اور نظرثانی کے نئے قانون میں درستگی کیلئے مزید مہلت کی استدعا کی ہے، اٹارنی جنرل کے مطابق دونوں قوانین میں غلطیوں کی درستگی کیلئے ڈرافٹ شروع ہو چکا، پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن اور عید تعطیلات کی وجہ سے قانون سازی کیلئے مزید وقت درکار ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے