اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پرویز الہٰی کے دوبارہ جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ معطل، فریقین سے جواب طلب

13 Jun 2023
13 Jun 2023

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے چودھری پرویز الہٰی کو دوبارہ جسمانی ریمانڈ کیلئے پیش کرنے کا سیشن عدالت کا فیصلہ معطل کر دیا، عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی اپیل منظور کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس وحید خان نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کے دوبارہ جسمانی ریمانڈ کیخلاف اپیل پرسماعت کی، پرویز الہٰی کو دوبارہ جسمانی ریمانڈ کیلئے پیش کرنے کا سیشن عدالت کا فیصلہ معطل کر دیا گیا، عدالت عالیہ نے پرویز الٰہی کی اپیل منظور کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کر لیا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے قانونی طور پر چودھری پرویز الہٰی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوایا، انہوں نے جوڈیشل ریمانڈ کے بعد ضمانت کیلئے درخواست دی، محکمہ اینٹی کرپشن نے جسمانی ریمانڈ نہ دینے پر فیصلے کو سیشن عدالت میں چیلنج کر دیا۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ سیشن عدالت نے کسی قانونی جواز کے بغیر جوڈیشل مجسٹریٹ کا حکم معطل کیا، دوبارہ جسمانی ریمانڈ دینے کا فیصلہ بے بنیاد ہے، عدالت سیشن عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے