اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سابق خاتون اول کیخلاف ملک بھر میں درج مقدمات کی تفصیلات طلب

13 Jun 2023
13 Jun 2023

(ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ اور سابق خاتون اول کیخلاف ملک بھر میں درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم کی اہلیہ کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست کی سماعت ہوئی، ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان پولیس کو مقدمات کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

آئی جی اسلام آباد نے عدالتی حکم پر اپنی دستخط شدہ رپورٹ جمع کرادی، جس میں بتایا گیا ہے کہ سابق خاتون اول کیخلاف تھانہ کوہسار میں ایک مقدمہ درج ہے۔

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سندھ اور پنجاب میں سابق خاتون اول کیخلاف کوئی مقدمہ درج نہیں۔ وکیل پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ درخواست میں اینٹی کرپشن فریق نہیں۔

مقدمات کی تفصیلات سے متعلق درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے سماعت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے