اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

چیئرمین پی ٹی آئی کے پیدا کردہ سیاسی عدم استحکام سے معیشت کونقصان پہنچا: وزیراعظم

10 Jun 2023
10 Jun 2023

(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے پیدا کردہ سیاسی عدم استحکام نے معیشت کو نقصان پہنچایا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سیلاب کے بعد ریلیف اور بحالی، گلوبل سپلائی چین میں رکاوٹوں اور جیوسٹریٹجک تبدیلیوں سے پیدا ہونیوالے چیلنجز کو سامنے رکھتے ہوئے نئے مالی سال کا بجٹ بنانا ایک مشکل کام تھا۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی طرف سے پیدا کئے گئے سیاسی عدم استحکام نے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، حالیہ بجٹ ملکی معیشت کو درپیش چیلنجز اور بحرانوں سے نبرد آزما ہونے کا آغاز ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اتحادی حکومت نے بجٹ بنانے کیلئے ایسے شعبوں کو ترجیح میں رکھا جن کے ذریعے اقتصادی ترقی تیز ہو، سرمایہ کاری کے رجحان میں اضافہ ہو اور ملکی معیشت کو خود کفیل بنایا جا سکے، بجٹ میں کم سے کم اجرت کو بڑھا کر 32 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ مہنگائی کے اثرات کو پیش نظر رکھتے ہوئے حکومت نے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو تنخواہوں میں بالترتیب 35 اور ساڑھے 17 فی صد تک اضافہ کر کے ریلیف فراہم کیا ہے۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ معیشت کو اصلاحات کی اشد ضرورت ہے، معاشی ترقی کا براہ راست تعلق سیاسی استحکام سے ہے، چارٹر آف اکانومی ہی عوامی خوشحالی کے لئے آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے