(لاہور نیوز) محکمہ ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے پیپر چیکنگ اور پریکٹیکلز میں غلط مارکنگ کرنے والوں کو سزا دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پریکٹیکل امتحانات کے نمبروں کے حوالے سے کثیر شکایات کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ غلط مارکنگ کرنے والے ایگزامینرز کو سزا دی جائے گی، اس حوالے سے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جاوید اختر محمود نے تمام بورڈز کو ہدایات کردی ہیں۔
سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جاوید اختر محمود کا کہنا ہے کہ تھیوری میں اچھے نمبر لینے والوں کو پریکٹیکل میں جان بوجھ کر کم نمبر دینے کے کیسز سامنے آئے ہیں، امیدواروں کی شکایات کو دیکھتے ایگزامینرز کو سزا دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
جاوید اختر محمود کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز پر فیصلے کا اطلاق ہوگا، ایوارڈ لسٹ پر طلبہ کے پارٹ ون کے نمبر درج ہونگے ۔