اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور : پولیس مقابلے کے دوران ریکارڈ یافتہ ملزم ہلاک

08 Jun 2023
08 Jun 2023

( لاہورنیوز ) صوبائی دارالحکومت میں پولیس مقابلے کے دوران ریکارڈ یافتہ ملزم ہلاک ہو گیا۔

پولیس حکام کے مطابق سی آئی اے چوہنگ اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں قتل ، اقدام قتل ،اغوا معہ قتل اور ڈکیتی و راہزنی کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب ریکارڈ یافتہ ملزم محمد آصف عرف آصو ہلاک  ہوگیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ پولیس ٹیم ملزم سے  واردات میں استعمال شدہ اسلحہ  اور  موٹرسائیکل برآمد کر کے میاں چوک جوبلی ٹاؤن کی جانب آ رہی تھی کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں نے ملزم کو چھڑوانے کے لیے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

ملزمان کی فائرنگ سے پولیس کی سرکاری گاڑی کو شدید نقصان پہنچا جبکہ پولیس اہلکار معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔واضح رہے کہ آصف عرف آصو نے چند روز قبل ڈولفن پولیس پر شدید فائرنگ کر کے ڈولفن پولیس کے 2 اہلکار شدید زخمی کر دئیے تھے۔پولیس حکام نے مزید بتایا کہ  آصف عرف آصو کے دیگر 4 ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے