اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

خدیجہ شاہ سمیت دیگر خواتین جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

08 Jun 2023
08 Jun 2023

(ویب ڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت نے خدیجہ شاہ سمیت دیگر خواتین کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

پولیس نے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد خدیجہ شاہ سمیت دیگر خواتین ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا، دوران سماعت عدالت نے پولیس کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔

دوران سماعت سرکاری وکیل نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ خدیجہ شاہ ،صنم جاوید سے جسمانی ریمانڈ کے دوران ڈنڈا برآمد کروا لیا ہے، صنم جاوید سمیت دیگر  خواتین نے پیٹرول بم کا استعمال کیا، خواتین سے پیڑول بم برآمد کرانا مقصود ہے ۔

سرکاری وکیل نے استدعا کی کہ عدالت گرفتار خواتین کا جسمانی ریمانڈ فراہم کرنے کا حکم دے ، جس پر جج نے ریمارکس دیے کہ آپ نے پہلے جسمانی ریمانڈ میں پیٹرول بم کا نہیں لکھا تھا، آج آپ لکھ کر لے آئے ۔

بعد ازاں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے خدیجہ شاہ سمیت دیگر خواتین ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے