اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

غیرقانونی بھرتیوں کا کیس، پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی

08 Jun 2023
08 Jun 2023

(لاہور نیوز) اینٹی کرپشن کورٹ نے پنجاب اسمبلی میں غیرقانونی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی اور شریک ملزم رائے ممتاز کی درخواست ضمانت پر سماعت 9 جون تک ملتوی کردی۔

اینٹی کرپشن کورٹ کے جج علی رضا نے پرویز الہٰی اور شریک ملزم رائے ممتاز کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، پرویز الہٰی کی جانب سے ایڈووکیٹ رانا انتظار عدالت پیش ہوئے۔

 تفتیشی افسر نے آج بھی مقدمہ کا ریکارڈ عدالت میں پیش نہ کیا، پراسیکیوشن نے تفتیشی افسر کی جانب سے جواب عدالت میں جمع کروا دیا، پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ تفتیشی افسر کوئٹہ گیا ہوا ہے اور ریکارڈ اس کے پاس ہے، پراسیکیوشن نے تفتیشی افسر کے کوئٹہ جانے کی ٹکٹ بھی عدالت کو پیش کردی۔

معزز جج علی رضا نے مقدمہ کا ریکارڈ پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا،عدالت نے ریمارکس دیے کہ ڈی جی اینٹی کرپشن کو کل ذاتی حیثیت میں طلب کر لیتے ہیں۔

بعدازاں عدالت نے پرویز الہٰی اور شریک ملزم رائے ممتاز کی درخواست ضمانت پر مزید سماعت کل 9 جون تک ملتوی کردی۔

یاد رہے پرویز الہٰی اور دیگر پر پنجاب اسمبلی کے ریکارڈ میں ردوبدل کرکے بھرتیوں کا الزام ہے، پرویز الہٰی کے شریک ملزم رائے ممتاز حسین نے بھی درخواست ضمانت دائر کر رکھی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے