اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

توشہ خانہ فوجداری کیس:پی ٹی آئی سربراہ کیخلاف کارروائی روکنے کے حکم میں توسیع

08 Jun 2023
08 Jun 2023

(ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس کی کارروائی روکنے کے حکم میں توسیع کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں سابق وزیراعظم کے وکیل خواجہ حارث عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور الیکشن کمیشن کی جانب سے امجد پرویز پیش ہوئے۔

سابق وزیراعظم نے توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کارروائی کے خلاف درخواست دائرکررکھی ہے۔

سماعت کے دوران خواجہ حارث نے آئندہ ہفتے تک کیس ملتوی کرنے کی استدعا کی جس پر الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ عدالت نے ٹرائل کورٹ کی کارروائی کو روک رکھا ہے، اگر یہ وقت مانگ رہے ہیں تو مجھے کوئی اعتراض نہیں، عدالت ٹرائل کورٹ کو کارروائی سے روکنے کا حکم واپس لے لے۔

الیکشن کمیشن کے وکیل نے ٹرائل کورٹ کوکارروائی سے روکنے کا حکم واپس لینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ عدالت سٹے ختم کرکے ٹرائل کورٹ کو حتمی فیصلہ جاری کرنے سے روک سکتی ہے اس لیے عدالت سے سٹے ختم کرنے کی استدعا ہے۔

بعد ازاں عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس کی کاروائی روکنے کے حکم میں 14 جون تک توسیع کردی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے