اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

نواز شریف رات کے دو بجے بھی ملاقات کیلئے بلا لیتے تھے:افتخار ٹھاکر کا انکشاف

08 Jun 2023
08 Jun 2023

(ویب ڈیسک) معروف کامیڈین افتخار ٹھاکر نے انکشاف کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف کو رات 2 بجے بھی کال کرو تو ملاقات کے لئے فوری بلا لیتے تھے۔

ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے افتخار ٹھاکر نے بتایا کہ نواز شریف کے دور حکومت میں ان سے بہت آسانی سے ملاقات ہوجایا کرتی تھی، انہیں کبھی بھی فون کرو تو آگے سے پوچھتے تھے کہ کون کون ہے؟

انہیں بتاؤ تو کہتے تھے کہ فوری آجا۔ انہوں نے بتایا کہ اگر انہیں رات کے 2بجے بھی کال کر کے کہو کہ 10منٹ بات ہو سکتی ہے؟ تو ان کا جواب ہوتا تھا کہ 10منٹ کیوں، آدھا گھنٹہ بات ہو سکتی ہے فوری آجائیں۔

ایک اور سوال پرافتخار ٹھاکر نے بتایا کہ حکمرانوں سے ہمیں کوئی کام نہیں ہوا کرتا تھا ہم تو میاں صاحب کے ساتھ جگتیں مارنے کے لئے چلے جایا کرتے تھے۔

افتخار ٹھاکر نے بتایا کہ یہ لوگ بہت پیارے ہیں، اب بھی اگر کبھی کسی پروگرام کیلئے لندن جانا ہو تو ان سے ملاقات کیلئے ان کے گھر چلے جایا کرتے ہیں جہاں وہ طعام وغیرہ کا انتظام کرتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے