اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 422.00 زندہ مرغی
  • 612.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.69 قیمت فروخت : 38.75
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • یورو قیمت خرید: 298.90 قیمت فروخت : 299.43
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 181.42 قیمت فروخت : 181.75
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.72 قیمت فروخت : 204.09
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.28 قیمت فروخت : 76.42
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 243100 دس گرام : 208400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 222840 دس گرام : 191032
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2848 دس گرام : 2444
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

معروف فیشن ڈیزائنر ’ایچ ایس وائی‘ نے اپنے برانڈ کا آغاز کیسے کیا تھا؟

07 Jun 2023
07 Jun 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کے مشہور ڈیزائنر حسن شہریار یاسین نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنے کپڑوں کے برانڈ کا آغاز بہت ہی کم رقم سے کیا تھا۔

حال ہی میں ایچ ایس وائی ایک انٹرویو میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے فیشن کی دنیا میں اپنے ساتھ پیش آنے والی ابتدائی مشکلات کا ذکر کیا۔

فیشن ڈیزائنر نے انکشاف کیا کہ انہوں نے صرف 2500 روپے سے اپنے فیشن برانڈ کا آغاز کیا تھا۔ حسن شہریار کا کہنا تھا کہ انہوں نے 2 ہزار کی ایک سلائی مشین جبکہ 500 روپے میں قینچیاں اور دھاگے خریدے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ مشکلات یہیں ختم نہ ہوئیں اب ان کے پاس کپڑے خریدنے کے بھی پیسے نہیں تھے تو انہوں نے گھر کی چادروں، پردوں اور  ڈائننگ کور سے 5 جوڑے تیار کروائے۔

حسن شہریار نے بتایا کہ انہوں نے کپڑوں کو ڈیزائن کیا جبکہ ان کی سلائی کیلئے ایک ٹیلر ماسٹر کو پیسے دینے کا وعدہ کر کے کام پر رکھا۔

فیشن ڈیزائنر کا کہنا تھا کہ ان دنوں ایمان علی نے ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھا تھا اور وہ ابھی ماڈلنگ سیکھ رہی تھیں تو ایمان کو اپنے برانڈ کیلئے پہلی ماڈل ہائیر کیا اور اپنے میک اپ آرٹسٹ دوست اور فوٹوگرافر کی مدد سے شوٹ مکمل کیا۔

جس کے بعد انہوں نے پاکستان کے بڑے میگزین کے ایڈیٹرز کو تصاویر ارسال کر دیں جو ان کے کور پیج پر شائع ہوئیں اور یوں حسن شہریار کا برانڈ متعارف ہوا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے