اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

جہانگیر ترین نے نئی سیاسی پارٹی کا نام فائنل کر لیا

07 Jun 2023
07 Jun 2023

(لاہور نیوز) جہانگیر ترین نے اپنی نئی سیاسی پارٹی کا نام فائنل کر لیا، نئی پارٹی کا نام استحکام پاکستان پارٹی رکھا گیا ہے۔

جہانگیر ترین کے قریبی ساتھی عون چودھری نے نئی پارٹی کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ جہانگیر ترین نے نئی جماعت کا نام فائنل کر لیا ہے، ہماری جماعت کا نام استحکام پاکستان ہو گا، آج عشائیہ میں تمام پارٹی ممبران کو نام بتا دیا جائے گا۔

علاوہ ازیں جہانگیر ترین نے تحریک انصاف کی مزید وکٹیں گرا دیں، متعدد سابق ارکان اسمبلی و اہم سیاسی شخصیات نے ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کر دیا جن میں سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب برائے اوقاف و مذہبی امور سید رفاقت علی گیلانی، چشتیاں سے سابق ایم پی اے ممتاز مہروی، ساہیوال سے سابق ایم پی اے مہر ارشاد کاٹھیا، ننکانہ صاحب سے میاں عثمان اشرف، میانوالی سے میجر ریٹائرڈ خرم روکھڑی، پاکپتن سے سابق ایم پی اے دیوان عظمت سید محمد چشتی شامل ہیں۔

اس موقع پر عبدالعلیم خان، اسحاق خاکوانی، عون چودھری، ملک نعمان لنگڑیال، فردوس عاشق اعوان، اجمل چیمہ، امیر حیدر سنگا اور شعیب صدیقی بھی موجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے