اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 405.00 زندہ مرغی
  • 587.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 302.22 قیمت فروخت : 302.76
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 357.39 قیمت فروخت : 358.04
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.15 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.15 قیمت فروخت : 910.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2911 دس گرام : 2498
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

دنیا میں بجٹ آنے پر لوگ خوش مگر ہمارے لیے دہشت ناک دن ہوتا ہے: سراج الحق

07 Jun 2023
07 Jun 2023

(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ نو مئی کو لاہور میں جلاؤ گھیراؤ کا واقعہ ہوا تو لوگوں نے ہمارا احتساب کیا اور ہمیں کہا اگر آپ نوجوانوں کی تربیت کرتے تو نو مئی کے واقعہ میں توڑ پھوڑ نہ ہوتی۔

جماعت اسلامی کے زیر اہتمام پری بجٹ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے مطابق 17 بلین ڈالر پاکستان میں مراعات یافتہ طبقہ کھا جاتا ہے، 7 ارب پاکستان میں روزانہ کرپشن ہوتی ہے، ہماری حکومت اس بجٹ میں ایسا نظام وضع کر لے کہ کرپشن کا خاتمہ ہو جائے۔

انہوں نے کہا جس کی ایک لاکھ سے کم تنخواہ ہو وہ ٹیکس سے مستثنیٰ ہو، دنیا میں جب بجٹ پیش ہوتا ہے تو لوگ خوش ہوتے ہیں اور جب ہمارے ملک میں بجٹ پیش ہوتا ہے تو وہ دہشت ناک و المناک دن ہوتا ہے، بجٹ کے وقت ہماری حکومت تاجر، زراعت ماہر، کارخانوں و مزدوروں کے ساتھ مشاورت نہیں کرتی۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا ہے کہ حکومت کے سامنے عوامی تجاویز نہیں بلکہ اصل آرڈر آئی ایم ایف کا ہوتا ہے، اگر اسحاق ڈار بجٹ پیش کرنا چاہتے ہیں تو وفاقی شرعی عدالت کے مطابق سود فری بجٹ پیش کریں، پاکستان میں بجٹ پیش ہونے کے بعد بھی ہر دن بجٹ کا ہوتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے