اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

خود کو اے ایس پی ظاہر کر کے آئی جی کو ملنے آنیوالی خاتون گرفتار

07 Jun 2023
07 Jun 2023

(لاہور نیوز) خود کو اے ایس پی ظاہر کر کے آئی جی پنجاب کو ملنے کیلئے آنیوالی خاتون کو ساتھیوں سمیت پولیس نے حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کی رہائشی مریم نامی خاتون تین مرد ساتھیوں کے ہمراہ سی پی او آفس پہنچی، خاتون خود کو اے ایس پی ظاہر کر کے اعلیٰ افسران کے کمروں تک پہنچ گئی، خاتون کے ہمراہ تین مرد ساتھی جبران، شاہزیب  اور شاہ میر بھی موجود تھے۔

پولیس ذرائع کے مطابق خاتون کے ساتھی شاہ میر سے پستول اور آٹھ گولیاں برآمد ہوئیں، چاروں افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

تینوں مرد ملزمان کو تھانہ انار کلی کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ خاتون کو ویمن پولیس اسٹیشن بھجوا دیا گیا ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے