اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 405.00 زندہ مرغی
  • 587.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 302.22 قیمت فروخت : 302.76
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 357.39 قیمت فروخت : 358.04
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.15 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.15 قیمت فروخت : 910.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2911 دس گرام : 2498
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کیساتھ کاروباری ہفتے کا آغاز

05 Jun 2023
05 Jun 2023

(لاہورنیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کی واپسی ، سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کا آغاز زبردست انداز میں ہوا، دن کے آغاز سے ہی انڈیکس میں 250 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی، تاہم کاروبار کے اختتام پر حصص مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز کی دھڑا دھڑ خریداری کے باعث مندی میں جانے والی سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کی واپسی ہوئی۔

کاروبار کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں 314.96 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی، تیزی کے باعث 0.76 فیصد کے کاروبار میں بہتری آئی اور 100 انڈیکس 41667.94 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔پورے کاروباری روز کے دوران 8 کروڑ 15 لاکھ 28 ہزار 663 شیئرز کا لین دین ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 40 ارب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے