اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • یورو قیمت خرید: 321.84 قیمت فروخت : 322.42
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.11 قیمت فروخت : 369.77
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.73 قیمت فروخت : 193.08
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.38 قیمت فروخت : 200.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.98 قیمت فروخت : 76.11
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.39 قیمت فروخت : 911.02
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487300 دس گرام : 417800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446688 دس گرام : 382981
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7519 دس گرام : 6453
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پتنگ کی ڈور پھرنے سے نوجوان زخمی، وزیراعلیٰ نے نوٹس لے لیا

13 Apr 2023
13 Apr 2023

(لاہور نیوز) شہر میں پتنگ بازی کا خونی کھیل نہ رک سکا، بیجنگ انڈر پاس کے قریب ڈور پھرنے سے موٹر سائیکل سوار نوجوان زخمی ہو گیا، نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے واقعہ کا نوٹس لیکر سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی۔

ذرائع کے مطابق 30 سالہ محمد ذیشان موٹرسائیکل پر جارہا تھا کہ ڈور پھرنے سے زخمی ہو گیا، ریسکیو ٹیموں نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ذیشان کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے واقعہ کا نوٹس لیکر سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ سے رپورٹ طلب کر لی، وزیراعلیٰ نے پتنگ بازی کے واقعات پر شدید برہمی کا اظہار کیا، انہوں نے غفلت کے ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف قانونی اور محکمانہ کارروائی کا حکم دے دیا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پابندی کے باوجود پتنگ بازی کے واقعات کا ہونا افسوسناک ہے، لاہور سمیت پنجاب بھر میں پتنگ بازی کے قانون پر سختی سے عملدرآمد  کروایا جائے، پتنگ بازی پر پابندی کے قانون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف مؤثر کریک ڈاؤن کیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے