اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پھل غریب کیلئے خواب بننے لگے، مہنگے پھل مزید مہنگے

06 Feb 2023
06 Feb 2023

(لاہور نیوز) پھل کھانا بھی غریب کے لیے خواب بننے لگا، سرکاری ریٹ لسٹ میں 4 پھل مزید مہنگے کر دیے گئے جبکہ مارکیٹ میں ایک طرف پھلوں کے ہیں اونچے دام تو دوسری جانب مافیا بھی ہے بے لگام۔

تفصیلات کے مطابق سیب کالاکولو کی سرکاری قیمت 265 روپے کلو مقرر کی گئی ہے جبکہ مارکیٹ میں درجہ اول  سیب 380  روپے فی  کلو تک فروخت ہو رہا ہے، کیلا  درجہ اول 5 روپے مہنگا کر دیا گیا، سرکاری ریٹ لسٹ میں درجن اول کیلے کی قیمت  125  روپے درجن  مارکیٹ میں فروخت  150  روپے فی درجن تک جاری ہے، اسی طرح  کیلا  درجہ دوم   3 روپے 75 روپے سرکاری قیمت مقرر ہے جبکہ مارکیٹ میں درجہ دوم کیلے کے نرخ 100 روپے فی درجن وصول کیے جارہے ہیں۔

کینو اور مسمی مارکیٹ میں سرکاری ریٹ سے دگنی قیمت پر فروخت کیے جارہے ہیں، سرکاری ریٹ لسٹ میں مسمی کی قیمت میں پانچ روپے اضافے کے بعد 130 اور کینو کی سرکاری قیمت 125 روپے درجن ہے، مگر مارکیٹ میں گاہک  دونوں پھل 260 روپے فی درجن پر خریدنے پر مجبور ہیں۔

اسی طرح دیگر پھلوں میں پپیتا سرکاری قیمت 210 کے بجائے 270، کھجور ایرانی 355 کے بجائے 430، انار بدانہ 570 کے بجائے 780 اور امرود 74 روپے سرکاری قیمت کے برعکس 100 روپے فی کلو میں بیچے جارہے ہیں۔

عوام کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں تو اب پھل کھانا بھی مشکل ہو چکا ہے، ایک طرف تو سرکاری ریٹ لسٹ میں پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے دوسری جانب ضلعی انتظامیہ مارکیٹ میں موجود مافیا کے سامنے بالکل بے بس ہو چکی ہے، مارکیٹ میں پھلوں کے منہ مانگے دام وصول کیے جارہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے