اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.80 قیمت فروخت : 278.30
  • یورو قیمت خرید: 316.18 قیمت فروخت : 316.75
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.82 قیمت فروخت : 194.17
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.34 قیمت فروخت : 197.69
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.70 قیمت فروخت : 1.70
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.03 قیمت فروخت : 74.17
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.08 قیمت فروخت : 903.70
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان میں عالمی سرمایہ کاری کے مواقع مزید مستحکم ہونے لگے

26 May 2026
26 May 2026

(لاہورنیوز) خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی سہولت کاری سے پاکستان میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کے مواقع مزید مستحکم ہونے لگے۔

 

پاکستان میں مربوط اقتصادی حکمتِ عملی اور مؤثر عملدرآمد کے باعث بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

چیلنج گروپ کے وفد نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے ابھرتے مواقع اور مستقبل کے اشتراک پر تبادلۂ خیال کیلئے ایس آئی ایف سی کا دورہ کیا، چیلنج گروپ بیلجیم میں مقیم لاجسٹکس اور فضائی کارگو پر مشتمل بین الاقوامی کمپنی ہے۔

ملاقات میں چیلنج گروپ نے ایس آئی ایف سی کو لاجسٹکس، تجارتی روابط، انفراسٹرکچر ترقی اور اسٹریٹجک سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کیا۔

پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ اور نجی شعبے کی شمولیت بڑھانے کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا، وفد کو پاکستان میں تیز رفتار سہولت کاری، پالیسی ہم آہنگی اور اقتصادی منصوبوں پر مؤثر عملدرآمد سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل عالمی سرمایہ کاروں کو پاکستان کے معاشی مواقع سے جوڑنے اور سرمایہ کاری منصوبوں کی بروقت تکمیل میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے، ایس آئی ایف سی کا ون ونڈو ماڈل بین الاقوامی سرمایہ کاری کو عملی شراکت داری اور معاشی مواقع میں تبدیل کرنے کا مؤثر ذریعہ بن چکا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے