اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.74 قیمت فروخت : 909.37
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 470300 دس گرام : 403200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 431105 دس گرام : 369597
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7770 دس گرام : 6669
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور: تیز رفتار ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 3 نوجوان موقع پر جاں‌ بحق

24 Jan 2021
24 Jan 2021

(لاہور نیوز) لاہور میں رات گئے تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، حادثے میں تینوں نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

خوفناک حادثہ بھاٹی چوک کے قریب گورا قبرستان کے سامنے پیش آیا جہاں تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر دے ماری۔ حادثے کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی، جاں بحق ہونے والوں میں خاندان کے دو افراد اور ایک ملازم تھا، متوفین بھاٹی گیٹ اور اسلام پورہ کے رہائشی تھے، جاں بحق ہونے والوں میں عمر، زاہد اور علی شامل ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے