اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب میں غیر قانونی ویسٹ ڈمپنگ سے ماحولیاتی آلودگی کا خطرہ بڑھنے لگا

28 Nov 2026
28 Nov 2026

(لاہور نیوز) پنجاب بھر میں سالڈ ویسٹ کی غیر مناسب اور غیر قانونی ڈمپنگ کے باعث ماحولیاتی آلودگی کے خطرات بڑھنے لگے ہیں۔

ذرائع کے مطابق صوبے کے بڑے شہروں لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، ملتان اور فیصل آباد میں گرین ہاؤس گیسز کے اخراج کے درجنوں ہاٹ سپاٹس سامنے آنے لگے ہیں، جس سے سموگ اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے خدشات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور روزانہ 3 ہزار ٹن سے زائد کوڑا اکٹھا اور ڈمپ کرنے والا بڑا شہر ہے، جہاں غیر قانونی اور غیر مناسب طریقے سے فضلہ تلف کرنے کے باعث فضائی آلودگی اور سموگ میں اضافے کے خدشات ظاہر کئے جا رہے ہیں، کوڑے کی ڈمپنگ سے زیرِ زمین پانی میں آلودگی کے مسائل بھی سامنے آ رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کی 12 کروڑ سے زائد آبادی روزانہ تقریباً 50 ہزار ٹن سالڈ ویسٹ پیدا کر رہی ہے، شہری علاقوں میں فی کس روزانہ فضلے کی مقدار 0.45 کلوگرام جبکہ دیہی علاقوں میں 0.32 کلوگرام بتائی گئی ہے، صوبے بھر میں فضلہ جمع کرنے اور تلف کرنے پر سالانہ تقریباً 150 ارب روپے خرچ ہو رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کی 147 تحصیلوں میں فضلہ تلف کرنے کے موجودہ طریقہ کار کے باعث زمینی پانی کی آلودگی کے خدشات بڑھ رہے ہیں، گرین ہاؤس گیسز کا اخراج عالمی حدت میں اضافے کا بھی سبب بن رہا ہے۔

سالڈ ویسٹ کی مجموعی مقدار میں تقریباً 55 فیصد کچن ویسٹ، 14 فیصد پلاسٹک ویسٹ اور 12 فیصد ڈائپر ویسٹ شامل ہے، ذرائع کے مطابق فضلے میں 60 فیصد سے زائد نمی ہونے کے باعث اسے جلانا بھی مناسب طریقہ نہیں، جبکہ فضلہ جمع کرنے کی مجموعی کارکردگی 70 سے 80 فیصد کے درمیان ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کھلے مقامات پر فضلہ تلف کرنے کے نتیجے میں سالانہ 13 سے 16 ملین ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کے مساوی گرین ہاؤس گیسز فضا میں خارج ہو رہی ہیں، لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہروں میں فضلے کی غیر مناسب ڈمپنگ کو ماحولیاتی آلودگی اور سموگ کے اہم ممکنہ اسباب میں شمار کیا جا رہا ہے۔

حکام ستھرا پنجاب اتھارٹی کے مطابق سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سے متعلق ماحولیاتی اثرات اور آلودگی کے اسباب پر کام جاری ہے، اس حوالے سے مرتب کی جانے والی رپورٹ پنجاب حکومت کو بھجوائی جائے گی تاکہ فضلہ جمع کرنے، تلف کرنے اور ماحولیاتی تحفظ کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کیلئے اقدامات کئے جا سکیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے