اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ای سی سی نے اربوں روپے کے دفاعی اور آبی منصوبوں کی منظوری دیدی

04 Nov 2026
04 Nov 2026

(لاہور نیوز) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے 54 ارب روپے کے دفاعی منصوبوں اور 275 ارب روپے کے آبی منصوبوں کی منظوری دے دی۔

 

وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا، جس میں 11 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا، اجلاس میں اہم مالی، دفاعی، ترقیاتی اور توانائی سے متعلق اقدامات کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں ای سی سی نے دفاعی منصوبوں کے لیے 54 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور کر لی، لینئج ایل 1000 طیارے کی شمولیت کے لیے ایک ارب 9 کروڑ 40 لاکھ روپے جبکہ پروجیکٹ استقلال کے لیے 29 ارب 13 کروڑ 90 لاکھ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔

اس کے علاوہ فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ کے ہیلی کاپٹر کی مرمت کے لیے 37 لاکھ 10 ہزار روپے کی گرانٹ بھی منظور کر لی گئی۔

اجلاس میں وزیراعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون اسکیم کے تحت قرضوں کے مختلف درجوں اور شرح سود میں تبدیلی کی منظوری دی گئی، کفایت شعاری اور ایندھن کی بچت کے اقدامات سے حاصل ہونے والی 15 ارب 62 کروڑ 50 لاکھ روپے کی رقم وزیراعظم کفایت شعاری فنڈ 2026 میں منتقل کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے آبی شعبے کے اہم منصوبوں کے لیے 275 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور کر لی، اجلاس میں کیمرے نصب سمارٹ گلاسز کی درآمد پر پابندی کی بھی منظوری دی گئی، جبکہ صوبائی حکومتوں اور اسلام آباد انتظامیہ کو ان سمارٹ گلاسز کے استعمال سے متعلق ضابطے وضع کرنے کی سفارش کی گئی۔

اِسی طرح کھاد کی پیداوار کے تسلسل کے لیے فاطمہ فرٹیلائزر اور ایگری ٹیک کھاد کارخانوں کو 31 دسمبر 2026 تک گیس کی فراہمی جاری رکھنے کی منظوری دی گئی، تاہم گیس کی فراہمی دستیابی سے مشروط ہوگی۔

اجلاس میں 89 پٹرولیم حقوق کی توسیع اور تجدید کے لیے ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن قواعد میں نرمی کی منظوری بھی دی گئی۔

مزید برآں گیس پیدا کرنے والے فیلڈز کے پانچ کلومیٹر کے اندر واقع دیہات کو گیس کی فراہمی کے لیے ایک ارب روپے کی گرانٹ منظور کی گئی، مالی سال 27-2026 کے دوران قریبی دیہات میں گیس انفرااسٹرکچر کی ترقی پر یہ رقم خرچ کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے