اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

لاہور میں ڈینگی کے خطرات برقرار، 30 ہزار سے زائد ہاٹ سپاٹس کی موجودگی کا انکشاف

11 Oct 2026
11 Oct 2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارلحکومت میں ڈینگی وائرس کے خطرات برقرار ہیں، شہر میں 30 ہزار سے زائد ڈینگی ہاٹ سپاٹس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے، جبکہ رواں سال ڈینگی وائرس کے کیسز میں اضافے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

شہر کے مختلف علاقوں میں ڈینگی ہاٹ سپاٹس کی بھرمار ہے، سمن آباد ٹاؤن، داتا گنج بخش ٹاؤن، راوی ٹاؤن اور واہگہ ٹاؤن میں ڈینگی کی افزائش کے ممکنہ مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے۔ لاہور میں ڈینگی کے کنفرم مریضوں کی تعداد 40 جبکہ پنجاب بھر میں 179 تک پہنچ چکی ہے۔

صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر کا کہنا ہے کہ ڈینگی ہاٹ سپاٹس پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور وائرس کی روک تھام کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ ڈینگی ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں اور اپنے گھروں، گلیوں اور اردگرد کے علاقوں میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں۔

خواجہ عمران نذیر نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ جہاں بھی ڈینگی لاروا برآمد ہوگا، متعلقہ گھر پر ریڈ سٹیکر لگایا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے