اپ ڈیٹس
  • 255.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 454.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا پانچواں دور ختم

20 Sep 2026
20 Sep 2026

(لاہور نیوز) جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا پانچواں دور ختم ہوگیا۔

حکومتی وفد میں وفاقی وزیر احسن اقبال، رانا ثناءاللہ اور صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق شامل تھے، جبکہ جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ، قائم مقام سیکرٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ، معاون خصوصی عمیر ادریس، امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاءالدین انصاری اور سیکرٹری اطلاعات شکیل احمد ترابی شریک ہوئے۔

مذاکرات میں حکومتی وفد نے سکیورٹی تھریٹ کی وجہ سے لانگ مارچ ملتوی کرنے کی درخواست کی۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ لیوی کے خاتمے تک لانگ مارچ لازمی ہوگا، حکومتی وفد کی جانب سے جلد عوامی سطح پر غیر معمولی ریلیف دینے کی یقین دہانی کرائی گئی۔

حکومتی وفد نے کہا کہ آئی ایم ایف کا دباؤ ہے اور جلد وفد کی پاکستان آمد بھی متوقع ہے۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکومت عوامی مطالبے پر عملی اقدام کرے، وگرنہ احتجاج و لانگ مارچ ضرور کیا جائے گا۔

پروگرام کے مطابق امیر جماعت اسلامی کی قیادت میں سپر لانگ مارچ کل کراچی سے شروع ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے