اپ ڈیٹس
  • 249.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

وزیراعظم فیول ریلیف پیکیج: لاہورانتظامیہ کی رات گئے پٹرول پمپس کی چیکنگ

17 Sep 2026
17 Sep 2026

(لاہور نیوز) وزیراعظم فیول ریلیف پیکیج پرعملدرآمد کے لیے لاہورانتظامیہ نے رات گئے شہر بھر کے پٹرول پمپس کی چیکنگ اور مانیٹرنگ شروع کردی۔

ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ہدایت پر گزشتہ رات 12 بجے سے لاہور کے تمام پٹرول پمپس کی سخت نگرانی جاری ہے، جبکہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز اور پیرا فورس کے اہلکار فیلڈ میں متحرک ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق وزیراعظم فیول ریلیف پیکیج پر اس کی اصل روح کے مطابق عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے اور شہریوں کو پٹرولیم مصنوعات سبسڈی والے نرخوں پر فراہم کرنے کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے۔

شہریوں کی سہولت کے لیے پٹرول پمپس پر پبلک فیسیلی ٹیشن ڈیسک بھی قائم کیے گئے ہیں، جبکہ مانیٹرنگ کے عمل کو مزید مؤثر بنانے کے لیے پمپس پر خصوصی عملہ تعینات کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا کہ پٹرول پر 100 روپے کی سبسڈی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات 12 بجے سے تمام پٹرول پمپس کی سخت چیکنگ جاری ہے اور اسسٹنٹ کمشنرز، ایڈیشنل اے سیز اور پیرا فورس فیلڈ میں مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے پٹرول پمپس پر پبلک فیسیلی ٹیشن ڈیسک قائم ہیں، جبکہ کسی بھی قسم کی بے ضابطگی یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے