(لاہور نیوز) چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب کے زیرِ اہتمام ایف جی سکول لاہور میں طلبا و طالبات کیلئے بچوں کے تحفظ اور آن لائن خطرات سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی لیکچر کا انعقاد کیا گیا۔
چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب سارہ احمد نے آگاہی سیشن میں شرکت کی اور طلبہ کو ذاتی تحفظ، آن لائن ہراسانی، استحصال اور غیر محفوظ رویوں کے حوالے سے آگاہی فراہم کی۔
سیشن کے دوران طلبہ کو سائبر بُلنگ، نامناسب پیغامات، جعلی پروفائلز اور اجنبی افراد سے آن لائن رابطوں کے ممکنہ خطرات سے بھی آگاہ کیا گیا۔
طلبہ کو بتایا گیا کہ کسی بھی ناگہانی یا غیر محفوظ صورتحال کا سامنا ہونے کی صورت میں خاموش رہنے کے بجائے فوری طور پر والدین، اساتذہ یا کسی دوسرے قابلِ اعتماد بڑے سے مدد حاصل کریں۔
آگاہی سیشن کے اختتام پر مہم میں شریک طلبا و طالبات میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے گئے۔
