اپ ڈیٹس
  • 242.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

برائلر کے نرخ میں کمی، قیمت 468 روپے کلو مقرر

10 Sep 2026
10 Sep 2026

(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، برائلر کے نرخ میں 8 روپے فی کلو کمی کر دی گئی، جس کے بعد برائلر گوشت کی سرکاری قیمت 468 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی ہے۔

مارکیٹ میں صافی گوشت 520 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے، زندہ برائلر کی قیمت میں بھی 5 روپے فی کلو کمی ہوئی ہے، فارم گیٹ پر زندہ برائلر کا ریٹ 295 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں زندہ برائلر 309 روپے فی کلو اور پرچون بازار میں 323 روپے فی کلو میں فروخت ہو گا۔

دوسری جانب انڈوں کی قیمت میں ایک روپے فی درجن اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد انڈوں کی سرکاری قیمت 242 روپے فی درجن مقرر کی گئی ہے، ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی کی قیمت 7 ہزار 140 روپے مقرر کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے