اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.26 قیمت فروخت : 41.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.45 قیمت فروخت : 277.95
  • یورو قیمت خرید: 324.02 قیمت فروخت : 324.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.56 قیمت فروخت : 379.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.12 قیمت فروخت : 198.47
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.17 قیمت فروخت : 201.53
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.90 قیمت فروخت : 74.03
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.55 قیمت فروخت : 75.68
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.63 قیمت فروخت : 906.26
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

آر ایل این جی کی عدم دستیابی سے بجلی کی پیداوار متاثر ہوئی: پاور ڈویژن

29 Aug 2026
29 Aug 2026

(لاہور نیوز) ترجمان پاور ڈویژن نے کہا ہے کہ آر ایل این جی کی عدم دستیابی اور کارگو میں تاخیر سے گزشتہ رات بجلی کی پیداوار متاثر ہوئی۔

 

ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق 3600 میگاواٹ پیداوار متاثر اور منگلا سے 195 میگاواٹ کمی پر عارضی لوڈ مینجمنٹ کی گئی۔رات کے پیک آورز میں ڈیڑھ سے تین گھنٹے تک عارضی لوڈ مینجمنٹ کرنا پڑی، رات کے پیک آورز میں بجلی کی طلب پوری کرنے کے لیے فرنس آئل پلانٹس بھی چلائے گئے۔

ترجمان پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ آر ایل این جی کے کارگو پہنچتے ہی رات کے اوقات میں عارضی لوڈ مینجمنٹ کم کر دی جائے گی۔

صارفین رات کے پیک آورز میں بجلی کا استعمال اعتدال میں رکھیں تاکہ لوڈ مینجمنٹ کم رہے، دن کے اوقات میں ملک بھر میں کوئی لوڈ مینجمنٹ نہیں کی جارہی۔

ترجمان کے مطابق نقصانات والے علاقوں میں بھی مقررہ شیڈول کے مطابق بجلی کی فراہمی جاری رکھی جا رہی ہے۔پاور ڈویژن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آر ایل این جی کی عدم دستیابی سے عارضی لوڈ مینجمنٹ پر صارفین سے معذرت خواہ ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے