اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.26 قیمت فروخت : 41.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.45 قیمت فروخت : 277.95
  • یورو قیمت خرید: 324.02 قیمت فروخت : 324.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.56 قیمت فروخت : 379.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.12 قیمت فروخت : 198.47
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.17 قیمت فروخت : 201.53
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.90 قیمت فروخت : 74.03
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.55 قیمت فروخت : 75.68
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.63 قیمت فروخت : 906.26
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

برآمدات میں اضافے کیلئے نجی شعبے کو بھی آگے آنا ہوگا: ہارون اختر خان

29 Aug 2026
29 Aug 2026

(لاہور نیوز) وزیراعظم کے مشیر ہارون اختر خان نے کہا ہے کہ برآمدات میں اضافے کے لیے نجی شعبے کو بھی آگے آنا ہوگا۔

 

لاہور چیمبر آف کامرس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہارون اختر خان کا کہنا تھا کہ حکومت کاروباری اور تاجر برادری کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی پر یقین رکھتی ہے۔

اُنہوں نے کہا  کہ معاشی استحکام کے لیے سیاسی استحکام ناگزیر ہے، ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن رکھنے کے لیے سیاسی استحکام برقرار رکھنا ہوگا۔

وزیراعظم کے مشیر کا کہنا تھا کہ حالیہ جنگ میں پاکستان کی کامیابی کے باعث دنیا میں ملک کا مقام بلند ہوا ہے اور گرین پاسپورٹ کی عزت میں بھی اضافہ ہوا۔ خطے میں امن کے لیے پاکستان کے کردار کی دنیا معترف ہے۔

ہارون اختر خان نے کہا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاکستان آگے بڑھ رہا ہے، دنیا میں آگ لگی ہوئی تھی اور کوئی کردار ادا نہیں کر رہا تھا، پاکستان نے آگے بڑھ کر قائدانہ کردار ادا کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں سرمایہ کاری کی خواہشمند کمپنیوں کی لائن لگی ہوئی ہے، حکومت سرمایہ کاروں اور کاروباری طبقے کو سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے، برآمدات میں اضافے کے لیے نجی شعبے کو بھی آگے آنا ہوگا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے