29 Aug 2026
(لاہور نیوز) برائلر کے نرخ میں 8 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا، جس کے بعد برائلر گوشت کی سرکاری قیمت 483 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔
مارکیٹ میں صافی گوشت 550 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے، زندہ برائلر کی قیمت میں بھی 5 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے، فارم گیٹ پر زندہ برائلر کا ریٹ 305 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں زندہ برائلر 319 روپے فی کلو اور پرچون بازار میں 333 روپے فی کلو مقرر ہے۔
دوسری جانب انڈوں کے نرخ برقرار ہیں، انڈوں کی سرکاری قیمت 241 روپے فی درجن مقرر ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 7 ہزار 110 روپے میں دستیاب ہے۔
