اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.26 قیمت فروخت : 41.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.45 قیمت فروخت : 277.95
  • یورو قیمت خرید: 324.02 قیمت فروخت : 324.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.56 قیمت فروخت : 379.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.12 قیمت فروخت : 198.47
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.17 قیمت فروخت : 201.53
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.90 قیمت فروخت : 74.03
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.55 قیمت فروخت : 75.68
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.63 قیمت فروخت : 906.26
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بولرز ڈیولپمنٹ کیمپ کا پہلا مرحلہ مکمل

29 Aug 2026
29 Aug 2026

(ویب ڈیسک) نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بولرز ڈیولپمنٹ کیمپ کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر ہو گیا جس میں فاسٹ بولرز نے این سی اے اور قومی کوچز کی زیرِ نگرانی اپنی صلاحیتوں اور تکنیک پر کام کیا۔

 

24 سے 28 اگست تک جاری رہنے والے کیمپ میں قومی وائٹ بال اسسٹنٹ کوچ ایشلے نوفکے نے بھی فاسٹ بولرز کی تکنیک پر خصوصی توجہ دی۔کیمپ کے آخری روز پاکستان وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے شرکت کی اور کیمپ میں شامل ایمرجنگ پیسرز کا نیٹس میں بغور جائزہ لیا۔

مائیک ہیسن نے بولرز کو مفید مشورے بھی دیے۔ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے بھی کیمپ کے آخری روز کھلاڑیوں سے ملاقات کی، پشاور ریجن کے ابوذر کو کیمپ کا بہترین بولر جبکہ رضا اللّٰہ کو بولر آف دی کیمپ کا ایوارڈ دیا گیا۔

بولرز ڈیولپمنٹ کیمپ کے دوسرے مرحلے میں 8 اسپنرز 31 اگست سے 4 ستمبر تک نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے