اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.26 قیمت فروخت : 41.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.45 قیمت فروخت : 277.95
  • یورو قیمت خرید: 324.02 قیمت فروخت : 324.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.56 قیمت فروخت : 379.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.12 قیمت فروخت : 198.47
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.17 قیمت فروخت : 201.53
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.90 قیمت فروخت : 74.03
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.55 قیمت فروخت : 75.68
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.63 قیمت فروخت : 906.26
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

سیریز کے بعد فیصلہ کریں گے کس کھلاڑی کو نکالنا ہے: ہیڈکوچ سرفراز احمد

29 Aug 2026
29 Aug 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کی دورہ انگلینڈ میں خراب کارکردگی اور مایوس کن بیٹنگ پرفارمنس کے بعد ہیڈ کوچ سرفراز احمد نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں کھلاڑیوں پر ملبہ نہیں ڈالوں گا، سیریز کے بعد فیصلہ کریں گے،کس کو نکالنا ہے۔

ہیڈ کوچ سرفراز احمد نے لارڈز ٹیسٹ کے دوسرے دن کھیل کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی خراب کھیلے ہیں لیکن اس کا یہ مطلب ہر گز نہیں کہ میں  سارا ملبہ  کھلاڑیوں پر ڈال دوں۔

 سرفراز احمد نے  کہا کہ یہ ہماری ٹیم ہے اور پاکستان کے بہترین کھلاڑی اس کا حصہ ہیں، محمد رضوان ، سعود شکیل اور سلمان علی آغا نے پرفارم بھی کیا ہے، لیکن آج رنز نہیں کر رہے ، تو بطور ہیڈ کوچ ان کے ساتھ کھٹرا ہوں، سیریز کے بعد بیٹھیں گے، بات کریں گے، پھر طے کریں گے، کس کو رکھنا ہے،کس کو نکالنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ بیٹنگ میں اچھا کرتے ہیں ،تو بولنگ خراب ہوجاتی ہے، ابھی تسلیم کرتا ہوں، بلے بازی میں مسائل ہیں ، یہ سارے اچھے لڑکے ہیں، بہت محنت کر رہے ہیں ، افسوس نتائج ہمارے حق میں نہیں آرہے، لیکن ہمیں اس حقیقت کو تسلیم کرنا پڑے گا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ایک پیشہ ورانہ ٹیم ہے۔

ہیڈ کوچ سرفراز احمد نےکہاکہ اگر پاکستان ٹیم کو بین الاقوامی سطح پر اپنا تشخص عالمی معیار کے مطابق رکھنا ہے ،تو لڑکوں کو پرفارم کرنا ہوگا، فرسٹ کلاس کرکٹ میں جانا ہوگا، اپنی خامیوں پر کام کرنا ہوگا، یہ ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جہاں تک رہی ٹیم کی پرفارمنس،  بطور ہیڈ کوچ میں مکمل ذمہ داری قبول کرتا ہوں، کسی کو موردالزام نہیں ٹھہراؤں گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے