29 Aug 2026
(ویب ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز جاری اور پاکستان ٹیم مشکلات سے دوچار ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کو لارڈز ٹیسٹ کے دوران طلب کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مائیک ہیسن آج لاہور سے لندن کیلئے روانہ ہوں گے۔
خیال رہے کہ پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی انگلینڈ طلبی کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان ٹیسٹ ٹیم کو لیڈز ٹیسٹ میں اننگز اور 103 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور اب لارڈز میں بھی پاکستانی ٹیم مشکلات میں گھری ہے۔
